بیجنگ: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے چین کے حجاج کرام کی سہولت کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرا دیا ہے۔
نئے پیکج کے تحت،بیجنگ اور چینگدو سے پی آئی اے پر سفر کرنے والے عمرہ زائرین کو اسلام آباد سے سعودی عرب اور واپس جانے والی رابطہ پروازیں فراہم کی جائیں گی۔
ایک سینئر اہلکار بتایا کہ پاکستانی مسافروں کے پاس ایک اضافی فائدہ ہے، وہ چین واپسی پر پاکستان میں ایک ہفتے سے زیادہ کے اسٹاپ اوور کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
قومی ایئر لائن اس وقت دو روٹس پر ہفتہ وار مسافر پروازیں چلا رہی ہے۔ یہ اتوار کو اسلام آباد-بیجنگ-اسلام آباد روٹ اور بدھ کو اسلام آباد-چینگڈو-اسلام آباد روٹ پراڑان بھر رہی ہیں۔
بیجنگ سے اسلام آباد کا نیا کرایہ اب RMB 4,681 ہے۔ یہ کرایہ تمام ٹیکسوں پر مشتمل ہے، جو تعطیلات کے دوران اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے پاکستان جانے کے خواہشمند مسافروں کو بہت سہولت فراہم کرے گا۔
قومی ایئر لائن نے اسلام آباد سے بیجنگ کے راؤنڈ ٹرپ کے موجودہ کرایوں میں بھی کٹوتی کی ہے۔ اس راؤنڈ ٹرپ کا کرایہ بشمول تمام ٹیکسز RMB 12,050 ہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈاؤن ہوگیا
کچھ پاکستانی شہریوں نے چین بھر میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر قومیتوں کے مسلمانوں کے لیے نیا عمرہ پیکج متعارف کرانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ وہ اپنی مذہبی ذمہ داری پوری کرنے اور چین واپس جاتے ہوئے اپنے رشتہ داروں سے ملنے پر خوش تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








