اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کیلئے مدارس کا ہاتھ بٹانا چاہتی ہے، مدارس سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیم کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ اور پاکستانی و اسلامی این جی اوز کا بڑا نیٹ ورک ہیں۔ علمائے کرام کی مشاورت سے مدارس کی تعلیمی و سماجی خدمات میں تعاون کریں گے۔
گاڑی حوالگی کیس، سپریم کورٹ میں کسٹم پر 50 ہزار جرمانہ عائد
گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ عالمِ اسلام مفتئ اعظم پاکستان مولانا رفیع عثمانی مرحوم کی اسلام کیلئے خدمات کا معترف ہے۔ اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد میں صدر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، مفتی تقی عثمانی، مولانا حنیف جالندھری، مفتی منیب الرحمان اور دیگر علمائے کرام شامل تھے۔
اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد میں مولانا فضلِ رحیم اشرفی، مولانا عبدالکبیر آزاد، مولانا افضل حیدری، سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی بھی شامل تھے۔ علمائے کرام نے وزیر اعظم کو مدارس کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعظم نے علمائے کرام کو یقین دلایا کہ حکومت مدارس کے انتظام کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ خودمختاری دینے کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان کر دے گی۔ مدارس میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کرنے کیلئے بھی ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
علمائے کرام کی دینی شعبے کی تعلیم و فروغ کیلئے خدمات قابلِ تعریف ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جید علماء کے وفد سے ملاقات خوشی اور عزت و احترام کا باعث ہے۔ دینی مدارس میں ملک بھر سے 40 سے 50 لاکھ طلبہ کو مفت دینی تعلیم دی جارہی ہے۔ حفظِ قرآن کی تعلیم بھی اس میں شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








