لاہور: مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ووٹ نہ دینے کے بیان پر بات چیت کی گئی۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے متحدہ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں وفد کی ملاقات
پنجاب حکومت کے حوالے سے اپنے تحفظات سے چئیرمین تحریک انصاف کو آگاہ کیا
پنجاب اسمبلی اور سیاسی محاذ پر تحریک انصاف کی سپورٹ کا ایک پھر اعادہ pic.twitter.com/jK31IotiRU
— PTI (@PTIofficial) January 6, 2023
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جس پر عمران خان نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعتماد کا ووٹ، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نظر نہیں آرہی، عمران خان
اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے آئندہ بھی ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








