یو پی کی بی جے پی سرکار کی طرح گجرات حکومت نے بھی مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر اٹھالیا۔ گجرات حکومت نے یو پی کی یوگی سرکار سے بھی دو قدم آگے بڑھتے ہوئے بڑے پیمانے پر بلڈوزر کا استعمال کیا ہے۔
اس دوران 36 کمرشل ڈھانچے اور 6 مدارس کو گرا دیا گیا ہے۔ بارڈر کوسٹل ایریا ایکشن پلان کے تحت یہ کارروائی علاقہ کچھ کے کھاوڑا مقام میں ہوئی ہے۔ انڈیا ٹی وی آن لائن کی ایک خبر میں یہ اطلاع دی گئ ہے کہ نومبر میں گجرات اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران سورت میں بی جے پی کارکنوں نے جے سی بی (بلڈوزر) پر مہم چلائی۔ اس موقع پر اس کی تصاویر بھی سامنے آئیں۔ یہ وہ دور تھا جب یوپی کے وزیر اعلی انتخابی مہم کے لیے گجرات جانے والے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
طالبان کا یو ٹرن، بین الاقوامی این جی او کو خواتین ملازمین رکھنے کی اجازت دیدی
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوپی کے سی ایم یوگی کو بلڈوزر بابا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے یوپی میں غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلانے جیسی کئی کارروائیاں کی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ گجرات انتخابات کے دوران بلڈوزر بھی بحث میں آیا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ گجرات میں بھی جرائم پیشہ افراد اور ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلڈوزر کارروائی ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








