وزیراعظم شہباز شریف کی عبداللطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبداللطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے وہ مرحوم آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے ایک عظیم آواز تھے۔

انہوں نے کہا کہ عبداللطیف آفریدی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت دہشت گردی کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کو یقینی بنائے۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر آئین، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کی۔

انہیں ایک عظیم فقیہ اور بہادر سیاسی رہنما کے طور پر یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہیں فاطمہ جناح کی حمایت کرنے پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

مرحوم عبداللطیف آفریدی ہمیشہ حق کے لیے کھڑے رہے چاہے اس کے نتائج کچھ بھی ہوں۔

”افسوس! آئین، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے اٹھنے والی آواز کو آج خاموش کر دیا گیا، وزیراعظم نے کہا اور عزم کیا کہ عظیم مقصد کے لیے آفریدی کی جدوجہد زندہ رہے گی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا، الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related Posts