تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کیخلاف سیکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب اور ان کی پارٹی کے کئی کارکنوں کے خلاف فواد چوہدری کی رہائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے اور ڈکیتی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

فرخ حبیب کے خلاف ایف آئی آر اسلام آباد پولیس کے اہلکار عدیل شوکت کی شکایت پر شیخوپورہ کے فیروز والا تھانے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 148، 149، 186، 225، 341، 353 اور 395 کے تحت درج کی گئی۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ فرخ حبیب اور دیگر مسلح ملزمان نے کالا شاہ کاکو کے قریب پولیس اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق فرخ حبیب نے کار سرکار میں مداخلت کی اور پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے کا جرم کیا، انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی اور اسلحہ چھینے کی بھی کوشش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری کو علی الصبح لاہور سے گرفتار کیے جانے کے بعد راہداری ریمانڈ کے لیے لاہور کی کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا تھا جہاں پی ٹی آئی رہنما کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

اس کے بعد اسلام آباد پولیس انہیں لے کر روانہ ہوئی تھی جب کہ اسی دوران لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

فرخ حبیب نے لاہور ٹول پلازہ پر فواد چوہدری کو لے جانے والی سیکیورٹی اداروں کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی جہاں ان کی اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔

Related Posts