سعودی عرب کی فلسطینی شہر جنین میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

ریاض: سعودی عرب نے فلسطینی شہر جنین اور کیمپ پر اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنین شہر اور کیمپ میں اسرائیلی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جانب سے فسلطینی علاقوں میں پیش قدمی، جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا کا پاکستان کو دی گئی 200ملین ڈالر امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا اعلان

معلوم رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، صیہونی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل تھیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے نا صرف کیمپ بلکہ اسپتال کےاندر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق رواں سال جنوری میں اسرائیلی جارحیت سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جس میں پانچ بچے بھی شامل ہیں ، ان میں 15 افراد کو جنین میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔

Related Posts