لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے حوالے سے دیے گئے بیان پر معذرت کرلی۔
ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں پرویزالہٰی نے کہا کہ تقریر کے دوران فراد چوہدری سے متعلق جو گفتگو کی اس پر معذرت خواہ ہوں، فواد چوہدری کی فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر معذرت خواہ ہوں۔
آج تقریر کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں. فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں. میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 26, 2023
فرخ حبیب کیخلاف سیکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ درج
قبل ازیں پرویز الہٰی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ساڑھے 5 ماہ میں پانچ سال کا کام کیا، میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ ابھی کام کرنے دیں، اب اسمبلی توڑ دی ہے دیکھو کیا حال ہے، ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے، ن لیگ والے ملے جو کہتے تھے کہ شکر ہے اسمبلی ٹوٹی ورنہ ہماری سیاست ختم تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ خان صاحب کے قریب موجود لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑ کاٹی، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








