اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 92 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی مزید کمی واقع ہوگئی ہے جس کے بعداسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب 67 کروڑ 84 ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 9.45 billion as of January 20, 2023.
For details https://t.co/WpSgomnKT3 pic.twitter.com/Geu5e95jcX— SBP (@StateBank_Pak) January 26, 2023
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا
ایک ہفتے کے دوران ذرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بیبنک کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر9 ارب 45 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بیبنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 3 ارب 67 کروڑ 84 ڈالراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہیں جبکہ5 ارب77 کروڑ 48لاکھ ڈالر ملک کے دیگر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








