کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست، کوئٹہ 6 رنز سے فتح یاب

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست، کوئٹہ نے 6 رنز سے فتح یاب
کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست، کوئٹہ نے 6 رنز سے فتح یاب

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 ویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے زیر کردیا۔

کراچی کنگز کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری ناکامی ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی اور یوں اسے 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل نے پی ایس ایل 8 کی پہلی سنچری جڑ دی، وہ آخری گیند پر 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، پی سی بی اعلامیہ

کوئٹہ کی جانب سے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کو گپٹل نے تین چھکے اور تین چوکے رسید کیے۔ میچ کے 19 ویں اوور میں مارٹن گپٹل نے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کیخلاف 30 رنز بنا ڈالے اور اسی دوران اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

Related Posts