کراچی پولیس آفس پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج، 5دہشت گرد نامزد

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں کے پی او پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں 5 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی او دہشت گردی کا مقدمہ ایس ایچ او صدر کی مدعیت میں سی ٹی ڈی سول لائنز تھانے میں درج ہوا جس میں 3 ہلاک دہشت گردوں سمیت کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد نامزد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش حملہ آور گرفتار

سی ٹی ڈی تھانے میں درج مقدمے میں بارودی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ 3 ہلاک اور دیگر 2 ساتھیوں پر درج کیا گیا۔ 3 دہشت گرد گاڑی میں آئے تھے جو ہلاک ہو گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے علاوہ 2 دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ جائے وقوعہ سے 3 ہی لاشیں برآمد ہوئیں۔ کے پی او آفس میں دہشت گردی کے بعد اے آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے دفتر میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے۔ شرکائے اجلاس کو بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کاجائزہ بھی لیا گیا۔

دورانِ اجلاس گفتگو کے دوران ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے کہا کہ دہشت گرد ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو نشانہ بنانے آئے تھے۔ دفتر کے باہر ہی خود کش دھماکہ کیا گیا۔ حملے میں ٹی ٹی پی ملوث ہے۔

 

Related Posts