صبا فیصل کی بھارتی گیت کے ساتھ پرفارمنس، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بھارتی گیت کے ساتھ ماڈلنگ کی جس کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جسے دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں مداحوں نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

عورت کو خوش رہنے کیلئے مرد کی ضرورت نہیں، سجل

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

اداکارہ صبا فیصل کی ویڈیو پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ مداحوں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ اس عمر میں اپنا وزن درست رکھنا بڑا مشکل کام ہے جس پر اداکارہ کی تعریف کرنی چاہئے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ صبا فیصل کی ویڈیو کی تعریف کی۔ بعض خواتین کا کہنا تھا کہ اداکارہ صبا فیصل کو ٹی وی ڈراموں میں منفی کردار کرنے سے اجتناب برتنا چاہئے۔

ساتھی فنکاروں نے بھی اداکارہ صبا فیصل کی ویڈیو کی تعریف کی جن میں اُشنا شاہ، زینب قیوم اور سعدیہ فیصل شامل ہیں۔ صبا فیصل کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر 34ہزار سے زائد مداحوں نے پسند کیا۔

حبس، مکافات اور روپوش سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 65 سالہ فنکارہ صبا فیصل نے بے شمار پراجیکٹس میں کام کرکے اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔

Related Posts