ٹوئٹر کے بعد میٹا صارفین بھی اب ویری فائیڈ اکاؤنٹ کی فیس ادا کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹوئٹر کے بعد میٹا کے صارفین بھی ویری فائیڈ (یعنی بلیو ٹک) والے اکاؤنٹ کی فیس ادا کریں گے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اتوار کو اعلان کیا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو بلیو ٹک کی فیس ادا کرنا ہوگی۔

ویب پر استعمال کرنے والے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کیلئے اکاؤنٹ ویری فائیڈ کرانے کے لیے سبسکرپشن سروس 11.99 ڈالر ماہانہ سے شروع ہوگی جبکہ آئی فون کے صارفین 14.99 ڈالر فیس ادا کریں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ سروس ابتدائی طور پر اس ہفتے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شروع کی جائے گی جبکہ اس سروس سے پہلے سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی ویری فائیڈ سبسکرپشن کے لیے اہل ہیں۔

مارک زکر برگ نے کہا کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پر سکیورٹی اور تصدیق شدہ اکاؤنٹس میں بہتری آئے گی۔

معلوم رہے کہ گزشتہ سال ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ویری فائیڈ صارفین کے لیے بلیو سبسکرپشن سروس شروع کی تھی۔

ٹوئٹر کی جانب سے اس سروس کے عوض ماہانہ 8 سے 11 ڈالرز لیے جارہے ہیں اور اس کا حصہ بننے والے صارفین کو بلیو ٹک کے ساتھ چند تجرباتی فیچرز تک رسائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کی ایسی سروس کے کامیاب ہونے کا امکان زیادہ ہے کیونکہ انسٹاگرام میں ابھی صارفین کے لیے پروفائل کو ویری فائی کرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

Related Posts