اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک صرف انہیں سبسڈی دے جنہیں واقعی ضرورت ہو، امیر طبقے پر سبسڈی نہیں، ٹیکس لگنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کو قرضوں کو ری اسٹرکچر نہیں کروانا چاہئے بلکہ ملک چلانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
آئی ایم ایف کیلئے حکومت نے بہت محنت کی۔ صدرِ مملکت
انٹرویو کے دوران کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایسے اقدامات کا مطالبہ کیا جو بے حد ضروری ہیں تاکہ پاکستان ملک کی طرح چلے اور کسی خطرناک مقام پر نہ پہنچے جہاں تعمیرِ نو کی ضرورت پیش آجائے۔
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ ہمارا زور دو چیزوں پر ہے کہ پاکستان ٹیکس ریونیو پر توجہ دے، سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں جو زیادہ کماتے ہیں وہ زیادہ ٹیکس بھی دیں۔ سبسڈی انہیں دیں جنہیں واقعی ضرورت ہو۔
کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ برس کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ چند روز میں طے پا سکتا ہے جس کے قوی امکانات سامنے آئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








