7 ماہ کے دوران 13 کھرب 47 ارب کی اشیائے خوردونوش درآمد کی گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان نے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 13 کھرب 47 ارب روپے مالیت کی اشیائے خوردونوش درآمد کی ہیں۔

رواں مالی سال 2022 – 23 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 13 کھرب 47 ارب روپے مالیت کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کی گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.29 فیصد زیادہ ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اشیا کی درآمدات پر 6 ارب ڈالر کی رقم خرچ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 6.29 فیصد زیادہ ہے، کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات کا حجم اگر پاکستانی روپے میں دیکھا جائے تو گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ 40 فیصد بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان صرف انہیں سبسڈی دے جنہیں ضرورت ہو۔آئی ایم ایف کا مطالبہ

گزشتہ برس جولائی تا جنوری پاکستان نے 958 ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیا درآمد کی تھیں جبکہ رواں برس اسی دورانیے کا حجم 1347 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

Related Posts