صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کے لیے خواتین کےشعبےکے قیام کی ہدایت کی ہے۔
السدیس نے خواتین اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے نظام کو مضبوط اور ترقی دینے، ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے اور خواتین کو بااختیار بنانے اور کسوہ کعبہ لیے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
صدر بائیڈن یوکرین پہنچ گئے، زیلنسکی کے ہمراہ دار الحکومت کیف کی گلیوں میں گھومے پھرے
یہ ہدایات مملکت سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کےحصول خواتین کو بااختیار بنانے اور حرمین شریفین میں تمام خدمات کی فراہمی کو یقینی بنے کے حکومتی اقدامات کا حصہ ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








