اگرچہ ان کی موت کے اعلان کو کئی دن گزر چکے ہیں تاہم انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والے ’’ینگ شیف ‘‘ طہ دیماز کے بہت سے مداح اب بھی ان کی موت پر اپنے تلخ غم کا اظہار کر رہے ہیں۔ طہ دیماز ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے خوفناک زلزلہ میں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
لوگوں میں اداسی اور تلخی بڑھنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ طہ نے چار ما ہ قبل ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اپنی موت کی پیش گوئی کی تھی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی پرانی ویڈیو ڈھونڈ کر شیئر کی ہے۔ یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے اور لوگوں کی جانب سے طہ کی موت پر اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سندھ حکومت نے گنے کی امدادی قیمت 450 روپے فی من مقرر کر دی
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے پاس مستقبل کے لیے کون سے پراجیکٹس ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ انھیں نہیں معلوم کہ وہ کل مریں گے یا نہیں۔جسے بعض نے مایوسی سے تعبیر کیا، گویا طہ کا دل اس کا ’’رہنما‘‘ تھا!
19 سالہ لڑکے کو زلزلہ آنے کے 12 دن بعد اپنی بہن ملک نور دیماز کے ساتھ ان کی لاش مل گئی تھی۔ ’’حطائی ‘‘کے نواحی علاقے ’’اک ایفلاری‘‘ میں طہ اپنی خالہ ’’ ہولیا دمیر الب‘‘ کے گھر کے نیچے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔
طہ زلزلہ سے ایک ہفتہ قبل اپنی بہن کے ساتھ اپنی خالہ کو ملنے ان کے گھر گئے تھے اور وہیں مقیم تھے۔ ان کے قریبی دوست ’’راجب راین‘‘ نے چند روز قبل ان کی موت کا انسٹا گرام پر اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ طہ انسٹاگرام پر برسوں کی تضحیک اور غنڈہ گردی کا شکار ہونے کے بعد کھانا پکانے کی ویڈیوز کے ذریعے بہت مشہور ہو گیا تھا۔ اس کے صرف انسٹا گرام پر 1.3 ملین فالوورز تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








