لاہور: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اپنے 10ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
چوہدری پرویز الٰہی اور فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، ہر مشکل وقت میں اُن کے شانہ بشانہ ہوں گے۔
اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔پرویز الٰہی کو پارٹی کا مرکزی صدر بنایا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے بھی پرویز الٰہی کو پارٹی کا مرکزی صدر بنانے کی منظوری دیدی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الہٰی کے پارٹی کی بنیادی رکنیت برخاست کر دی۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ مسلم لیگ ن کے عدلیہ مخالف پروپیگنڈے کا جواب دے، فواد چوہدری
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی کی وجہ سے حاصل عہدوں سے منسلک نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، اس حوالے سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو 16 جنوری کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی، ضابطہ کی کھلی خلاف ورزی پر آپ کو پارٹی سے فارغ کیا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








