کراچی:پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی جبکہ خود فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پی ایس ایل 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی تیسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 5 ویں نمبر پر بر اجمان ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 200 تک کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے،میں ہمیشہ اپنی بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈ مور، روومین پاول، جیمز نیشم، دسن شناکا، وہاب ریاض، سفیان مقیم، عثمان قادر، ارشد اقبال شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:شادی کب کرینگے؟ صحافی کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
جبکہ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر اعظم خان، کولن منرو، رحمان اللہ گرباز، وین ڈیر دسان، آصف علی، مبشر خان، فہیم اشرف، ٹام کرن، حسن علی، رومان رئیس شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








