جیل بھرو تحریک سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بلا کو کہا گیا عمران خان پر کاٹا لگا دیا، ساتھ نہیں دینا، ہمارے ارکان کو بولا گیا پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک احتجاج کرنے کا پرامن طریقہ ہے، حکومت جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے سب کے سامنے ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت گئی تو لوگوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کیا گیا، ہمارے لوگوں کو گھروں سے اٹھایا گیا، میرے خلاف 70 مقدمات بنا دیئے گئے، گرفتار سینئر قیادت کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، پشاور میں بھی لوگ جیل بھرو تحریک کیلئے نکلے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سری لنکا میں عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے اور حکمرانوں کے گھر جلا دیئے تھے، 75 سالہ اعظم سواتی کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، ویڈیو بنائی گئی، شہباز گل کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آئین کے مطابق عام آدمی کی عزت کو پامال نہیں کیا جا سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے گھروں میں لڑائیاں ہو رہی ہیں، موجودہ حکومت کہہ رہی ہے مزید مہنگائی بڑھے گی، ججزسے کہتا ہوں یہ فیصلہ کن وقت ہے، نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری سے بڑا ڈاکو کوئی نہیں، حکمرانوں کو احساس نہیں عوام کا گزارہ کیسے ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:صدر مملکت نے ضمنی مالیاتی بل 2023 کی منظوری دے دی

نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف انتخابات کرانا ہے، نگران حکومت 90 روز کے بعد کیسے رک سکتی ہے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ مجرم اقتدار میں بیٹھے ہیں، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنے امپائر کھڑے کر کے کھیلتا تھا، الیکشن کمیشن کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

Related Posts