صدر مملکت نے ضمنی مالیاتی بل 2023 کی منظوری دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

صدر مملکت نے ضمنی مالیاتی بل 2023 کی منظوری دے دی
صدر مملکت نے ضمنی مالیاتی بل 2023 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل کی منظوری دے دی، جسے منی بجٹ بھی کہا جاتا ہے، جسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کی اگلی قسط کو کھولنے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

یہ بل آئین کی شق 75کے تحت منظور کیا گیا ہے، وزیراعظم سیکرٹریٹ نے بل بدھ کی شام منظوری کے لیے صدر سیکرٹریٹ کو بھجوا یا تھا۔

بل منظوری کے بعد عام اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 فیصد اور لگژری اشیاء پر 25 فیصد ہو جائے گا۔ مزید یہ کہ ہوائی ٹکٹوں پر ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا اور سگریٹ مزید مہنگے ہوں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق ان اقدامات سے معاشرے کے غریب طبقات متاثر نہیں ہوں گے۔

منگل کو وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی تقریباً تمام پیشگی کارروائیاں پوری ہو چکی ہیں اور عملے کی سطح کا معاہدہ کسی بھی وقت متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیر طبقے کو ملنے والی سبسڈی ختم کی جا رہی ہے اور صرف غریبوں کو فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک نے آئی ایم ایف کے تقریباً تمام سابقہ اقدامات کو پورا کر لیا ہے اور جلد ہی کسی بھی وقت عملے کی سطح کے معاہدے کے بارے میں پر امید ہیں۔

مزید پڑھیں:سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر

دریں اثنا، ڈار نے بدھ کے روز کہا کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک کے بورڈ نے رسمی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں اور اس نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کی سہولت کی منظوری دے دی ہے۔

Related Posts