لکی مروت میں کارروائی، ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گرد ہلاک: پولیس

تازہ ترین

تازہ ترین

لکی مروت میں کارروائی، ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گرد ہلاک: پولیس
لکی مروت میں کارروائی، ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گرد ہلاک: پولیس

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے حکام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ (کے پی) کے لکی مروت کے علاقے ڈاڈیوالہ میں ٹی ٹی پی کے چھ مبینہ دہشت گرد ایک کارروائی کے دوران مارے گئے۔

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں، لکی مروت پولیس کے ترجمان شاہد حمید نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی کہ دہشت گرد پولیس چوکی عباسیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سیکورٹی ٹیمیں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر پہنچیں تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر کئی سمتوں سے فائرنگ کی، پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے جو دہشت گردی کے حملوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

ہلاک ہونے والے چار دہشت گردوں کی شناخت ضیاء اللہ، صفات اللہ، محب اللہ اور کلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ دو دیگر کی شناخت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی نے پولیس پر حملوں میں ملوث ہونے پر مطلوب قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:سانحہ بارکھان، مغوی خاتون بیٹی اور بیٹوں سمیت کوہلو سے بازیاب

ملک میں دہشت گردی میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے، کیونکہ گزشتہ سال تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے پاکستان بھر میں دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts