دکی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سانحہ بارکھان میں اغوا کی گئی خاتون خان محمد مری کی اہلیہ گراں ناز کو بیٹی اور بیٹوں سمیت کوہلو سے بازیاب کرا لیا ہے۔
مغوی خاتون گراں ناز کو بیٹی اور بیٹوں سمیت بازیابی کے بعد کمشنر ژوب ڈویژن کی نگرانی میں دے دیا گیا۔ پولیس اور لیویز فورس نے بارکھان، کوہلو اور دکی میں مغوی افراد کی بازیابی کیلئے کارروائیاں کیں۔
چکرا گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل شہید
پولیس اور لیویز فورس کا کہنا ہے کہ بازیاب افراد کو قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کریں گے۔ ابتدائی چھاپے میں ہی خان محمد کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹا بازیاب ہوگئے تھے جس کے بعد مزید کارروائی کی گئی۔
دیگر مغوی بچے عبدالستار اور عبدالغفار کو بھی بازیاب کرالیا گیا۔ ایک مغوی بچے کو دکی جبکہ 2 کو ڈیرہ بگٹی بارڈر کے علاقے بارکھان سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرایا گیا تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔
بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ اغوا کاروں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مزاحمت نہیں کی، آپریشن کے دوران لیویز اور پولیس نے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔ تمام 6 اہلِ خانہ کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








