لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ کامران اکمل نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
گزشتہ دنوں نجی ٹی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پریزنٹیشن تقریب میں آنے والے پاکستانی کرکٹرز عجیب و غریب نظر آتے ہیں، انہیں بات کرنے کا طریقہ نہیں معلوم اور نہ ہی انگلش بولنا آتی ہے جبکہ سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ میں کھلے عام کہنا چاہتا ہوں کہ بابراعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برینڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ اس لیے بڑا برانڈ نہیں بن سکے کیونکہ وہ بول نہیں سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف برانڈز کے اشتہارات کے لیے موجودہ دور کے کرکٹرز پر سابق کرکٹرز کو ترجیح دی جاتی ہے۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان نے کراچی کو شکست دے دی
کامران اکمل نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انکے تبصرے پبلسٹی اسٹنٹ تھے کیونکہ انہیں سکرین پر زیادہ وقت نہیں ملتا اور شہ سرخیوں میں رہنے کیلئے ایسی باتیں کررہے ہیں۔
انہوں نے بابراعظم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بابر کا کام کرکٹ کھیلنا ہے اسی لئے دوسری چیزوں کیلئے ان پر تنقید کرنا ناانصافی ہے، جہاں تک اس کے بولنے اور میڈیا کو سنبھالنے کا تعلق ہے وہ دن بہ دن بہتر ہورہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








