جیل بھرو تحریک:ذلفی بخاری، فیاض چوہان سمیت 80 کارکنان نے گرفتاری دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

جیل بھرو تحریک:زلفی بخاری، فیاض چوہان سمیت 80 کارکنان نے گرفتاری دیدی
جیل بھرو تحریک:زلفی بخاری، فیاض چوہان سمیت 80 کارکنان نے گرفتاری دیدی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فیاض الحسن چوہان،ذلفی بخاری، صداقت عباسی، وحید قاسم اور اعجاز خان جازی سمیت 80 سے زائد کارکنوں نے راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتاری پیش کردی۔

پی ٹی آئی رہنماء فیاض الحسن چوہان ریلی کی صورت میں کمیٹی چوک پہنچے، جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ازخود قیدیوں کی وین میں جا کر بیٹھ گئے۔

قیدی وین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں نے گھر والوں کو کہا ہے کہ میری ضمانت نہ کرانا، نہ ہم ضمانتیں کرائیں گے نہ ہی درخواستیں دیں گے۔

فیاض چوہان کے آنے کے بعد کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان بھی قیدی وین میں بیٹھنے لگے، فیاض الحسن چوہان کے ساتھ دیگر 10 پی ٹی آئی کارکنان نے بھی گرفتاری دی۔

پولیس فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنوں کو کمیٹی چوک سے پہلی قیدی وین میں لے کر روانہ ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ذلفی بخاری نے بھی گرفتاری دے دی جبکہ شیخ رشید گرفتاری دینے کی بجائے کمیٹی چوک سے گاڑی میں روانہ ہو گئے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ منصور بھی گرفتاری دینے کمیٹی چوک پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ میں بارکھان واقعے کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان

پولیس ذرائع کے مطابق اب تک فیاض الحسن چوہان، ذلفی بخاری، صداقت عباسی، اعجاز خان جازی اور وحید قاسم نے گرفتاری دی ہے، 3 قیدی وینوں میں زیادہ سے زیادہ 90 افراد کی گنجائش موجود تھی۔

Related Posts