کراچی: گلستانِ جوہر میں فائرنگ کے نتیجے میں نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے نائب چیئرمین و ماہرِ تعلیم سیّد خالد رضا شہید ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دارِ ارقم اسکولز کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور معروف ماہرِ تعلیم سیّد خالد رضا کو گلستانِ جوہر میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
اسٹیٹ لائف کے اعلیٰ افسر کا قاتل 14 سال بعد دبئی میں گرفتار
گلستانِ جوہر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بلاک 7 کے علاقے میں پیش آیا۔ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے خالد رضا جاں بحق ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک خول بھی برآمد ہوا ہے۔
سیّد خالد رضا کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتول سے نقد رقم، موبائل فون یا دیگر سامان نہیں چھینا۔ واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملک کی مشہورومعروف شخصیات نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے۔ آئے دن ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائمز ہو رہے ہیں۔ پولیس خالد رضا کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








