پولیس اور رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سندھ پولیس اور پاکستان رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ماڑی پور روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان رینجرز سندھ ترجمان کے مطابق ماڑی پور روڈ سے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان محمد انور بنگالی، محمد سمیر عرف ریا ض اور عرفان بنگا لی کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30بور پستول اور ایک عدد 9ایم ایم پستو ل بمعہ ایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں ماڑی پور روڈ، شنواری ہو ٹل، گُل بائی، آئی سی آئی پُل اور فشری میں شہریوں سے مو با ئل فونز، نقدی اور موٹر سا ئیکل چھیننے کی 60سے زائد وارداتوں میں ملو ث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت مجھے گرفتاری کے بعد ممکنہ طور پر قتل کردینا چاہتی ہے۔ عمران خان

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ڈکیتی، اسٹر یٹ کرائم اور مزاحمت پر متعدد افراد کو گولیاں مار کر زخمی کر نے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان اس سے پہلے کئی بار جیل جا چکے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز نے مزید بتایا کہ گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمو نیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

Related Posts