پاکستان کے 2 طلباء نے نابینا افراد کے لئے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جس کی مدد سے وہ نہ صرف چیزوں کو دیکھ سکتے ہیں بلکہ پیغام کو پڑھ بھی سکتے ہیں۔
ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے طلباء نے بتایا کہ اس ڈیوائس کو تیار کرنے کے پیچھے اُن کے 3 مقاصد تھے پہلا یہ کہ سامنے جو بھی چیز موجود ہو اس کی نشاندہی کی جائے اوراس کے بارے میں نابینا فرد کو اسپیکرز کی مدد سے بتایا جائے، دوسرا مقصد یہ تھا کہ الفاظ کو پیغام میں تبدیل کیا جائے اور پھر اسے نابینا فرد کو سنایا جائے۔
اس ڈیوائس کا آخری مقصد یہ تھا کہ اگر کبھی نابینا فرد کے سامنے کوئی مصیبت یا پریشانی آجائے تو اس ڈیوائس کے ذریعے سے اسے پہلے ہی آگاہ کردیا جائے کہ سامنے یہ چیز موجود ہے چنانچہ آپ اس سمت پر مت جائیں۔
انہوں نے ڈیوائس کے حوالے سے مزید بتایا کہ اس میں چار سنسرز لگے ہوئے ہیں، ایک کیمرہ ہے اور ایک پاور بینک بھی ہے تاکہ اس کو چارج کیا جاسکے۔یہ ڈیوائس ہم نے پاکستان میں نابینا افراد کی رہنمائی کیلئے تیار کی ہے کیونکہ پاکستان میں ایسی کوئی بھی ڈیوائس نہیں ہے جس سے نابینا افراد کی رہنمائی کی جاسکے جبکہ باہر ممالک میں فلاحی ادارے باقاعدہ ایسے پراجیکٹ پر کام کرتے ہیں جن میں اس قسم کی ڈیوائسز تیار کی جاتی ہیں۔
اس ڈیوائس کو ڈیزائن کرنے کے پیچھے ہمارا یہ مقصد بھی تھا کہ اسے مارکیٹ میں لانچ کیا جائے جس سے اس کی لاگت کم آئے گی جب ہر چیز ہم خود ہی ڈیزائن کرینگے، جیسے اس کی لاگت ابھی 35 ہزار آئی تھی اگر ہم اسے بہت بڑی تعداد میں تیار کریں گے تو یہ 20 سے 25 ہزار میں تیار ہوجائے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی ایسی کمپنی ہے جو ہمارے پراجیکٹ میں دلچسپی رکھتی ہو تو وہ ہم سے اس نمبر 923363004915 اور ای میل ایڈریس dadkarim60@gmail.com پر رابطہ کرسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








