عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا ہے، مریم اورنگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ توہین عدالت کا مجرم پولیس سے بھاگ رہا ہے، تاثر دے رہا ہے کہ میں بزرگ ہوں اور میری جان کو خطرہ ہے، شام کو دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر جھوٹ بولتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تم نے خیرات کے پیسے سیاست کیلئے استعمال نہیں کیے تو جواب دے دو، اگر تم ٹیریان کے والد نہیں ہو تو جواب دے دو، جواب دے دو کہ تم نے توشہ خانہ سے چوری نہیں کی، یہ منافق، بزدل اور جھوٹا شخص ہے، عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشتگردی کا شکارممالک کی فہرست جاری، پاکستان چوٹی کے 10 ممالک میں شامل

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر گرفتار کرنا ہوتا تو ریاستی طاقت بھی موجود تھی، اختیار بھی موجود تھا، پولیس کے 65 اہلکار زخمی حالت میں ہسپتالوں میں پڑے ہیں، پولیس پر جتھے حملہ آور ہیں، شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی نے گرفتاری دی، ہماری لیڈر شپ نے کارکنان سے حملہ آور ہونے کا نہیں کہا۔

Related Posts