لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نےعمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف شیر لیڈر ہے، جھوٹے مقدمات میں اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے جیل چلا گیا تھا جبکہ زمان پارک کا گیڈر عدالت جانے سے ڈرتا ہے۔
مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی، ووٹ کی عزت کے لئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے، ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی، آر ٹی ایس کی جگہ بابا زحمت کے چیلوں نے لے لی ہے۔
عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا ہے، مریم اورنگزیب
مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف شیر لیڈر ہے جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھا، نواز شریف جھوٹے مقدمات میں اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے جیل چلاگیا، اس کو کہتے ہیں بہادری۔ دوسری جانب زمان پارک کے گیدڑ کو دیکھ لو جو عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمان پارک کا گیڈر عدالت جانے سے ڈرتا ہے، یہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں عدالت اور ججوں کے سر پھاڑ رہا ہے، ملک کے ٹکڑے کرنے کی باتیں کرنے والا عدالتی احکامات کے ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








