اداکار عامر خان کو بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ مسٹر پرفیکشنسٹ نے بھی ماضی میں کئی غلطیاں کی ہیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر کے شروع میں کئی بلاک بسٹرفلموں میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرائی تھی، آئیے دیکھتے ہیں کہ عامرخان نے کن فلموں میں کام کرنے سے منع کیا تھا:
1) دل والے دلہنیا لے جائینگے

عامر خان نے بالی ووڈ کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائینگے میں راج کا کردار ادا کرنے سے منع کیا تھا کیونکہ اُن دنوں وہ رام گوپال کی فلم رنگیلا کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
2) ہم آپ کے ہیں کون

یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ سلمان خان فلم آپ کے ہیں کون میں پریم کردار سے مشہور ہوئے، جو کہ پہلے عامر خان کو آفر کیا گیا تھا جنہوں نے اسکرپٹ کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ ایک کامیاب بالی ووڈ فلم ہے جس نے 1994 میں سب سے زیادہ بزنس کیا تھا۔
3) ڈر

عامر خان نے یش چوپڑا کی فلم ’ڈر‘ کی پیشکش ٹھکرائی تھی جو بعد میں شاہ رخ خان کو پیش کی گئی اور 1993 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔
4) دل تو پاگل ہے

1997 کی سب سے کامیاب فلم دل تو پاگل ہے پہلے عامر خان کو آفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے ایک بار پھر یش چوپڑا کی ایک اور فلم کو ٹھکرا دیا تھا جسے بعد میں شاہ رخ خان نے قبول کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








