شوکت ترین کی والدہ انتقال کر گئیں، نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کی جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

شوکت ترین نے مہنگائی میں اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
شوکت ترین نے مہنگائی میں اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف دور کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی والدہ انتقال کر گئیں۔ نمازِ جنازہ جمعرات کی صبح 11بجے لاہور میں خالد مسجد کیولری گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جس میں ملک کی معروف شخصیات شریک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ درج

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے اپنے پیغامات میں متعدد شخصیات نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں 2008 سے 2010 تک پیپلز پارٹی دورِ حکومت میں وفاقی وزیرِ خزانہ کا عہدہ سنبھالنے والے شوکت ترین نے دسمبر 2021 میں پی ٹی آئی دور میں وزارتِ عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا اور 2018 سے اب تک سینیٹ کے رکن ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

آج سے 1 ماہ قبل سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا۔ شوکت ترین کے خلاف درخواست ارشد محمود ولد غلام سرور نے دی تھی۔

Related Posts