دہشتگردی کا شکارممالک کی فہرست جاری، پاکستان چوٹی کے 10 ممالک میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

سڈنی: انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) نے دہشت گردی کا شکار ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان نے چوٹی کے 10 ممالک میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انسٹیٹیوٹ برائے معاشیات و امن (آئی ای پی) کی جاری کردہ دہشت گردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست عالمی ادارے ورلڈ انڈیکس نے شائع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان نے دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہونے کے باعث فہرست میں پہلی جگہ بنا لی جہاں 20 سالہ جنگ کے خاتمے پر امریکی و اتحادی افواج کی واپسی کے بعد طالبان نے حکومت قائم کر لی۔

فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برکینا فاسو ہے۔ 2020 کے عالمی دہشت گردی انڈیکس میں یہ ملک 9ویں نمبر پر تھا جہاں 2018 سے 2019 کے مابین دہشت گردی میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔

عالمی دہشت گردی انڈیکس میں صومالیہ تیسرے، مالی چوتھے، شام 5ویں جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر رہا۔ عراق کی ساتویں، نائیجیریا کی 8ویں، میانمار کی 9ویں، نائیجر کی 10ویں جبکہ بھارت کی 13ویں پوزیشن رہی۔

دہشت گردی انڈیکس میں کولمبیا 15ویں، مصر 16ویں، ترکیہ 23ویں، امریکا 30ویں، برطانیہ 42ویں، کینیڈا 54ویں جبکہ سعودی عرب 63ویں نمبر پر رہا جہاں دہشت گردی کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہوئے ہیں۔

Related Posts