ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی فلم مشن امپاسبل 7 کا پہلا لک جاری کردیا گیا ہے۔
میکرز نے حال ہی میں فلم کا پوسٹر ریلیز کیا جس میں ٹام کروز کو ایک موٹرسائیکل کے ساتھ آسمان پر اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اداکار نے اس خطرناک اسٹنٹ کو عملی طور پر خود کیا تھا۔
مشن امپاسیبل – ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون ایک جاسوسی فلم ہے جو 2018 کے مشن امپاسیبل کا سیکوئل ہے۔ میک کوری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز ، ہیلی ایٹ ویل، وِنگ رمز، سائمن پیگ، ریبیکا فرگوسن، وینیسا کربی، پوم کلیمینٹیف اور ہنری سیزرنی شامل ہیں۔
فلم 14 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، جس کا ناظرین وسامعین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








