عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار، ٹرائل کورٹ سے رجوع کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست نمٹادی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

توشہ خانہ کیس، عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سنا دیا۔

عدالت نے ہدایت دی کہ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی انڈرٹیکنگ ٹرائل کورٹ میں جمع کروائیں۔

عدالت درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ عمران خان اپنی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کریں، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق بیان حلفی کو دیکھے۔

اس سے قبل توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے دلائل دیے۔

رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کیے جانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکلاء خواجہ حارث، بیرسٹر گوہر، علی بخاری اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 

Related Posts