سرائیکی کے ابھرتے ہوئے گلوکار ثقلین موسیٰ خیلوی سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

موسیقی روح کو تازگی دیتی ہے اور اگر گلوکار کی آواز خوبصورت ہو تو وہ روح پر ایک سرور طاری کردیتی ہے، پاکستان میں کئی علاقائی گلوکار بھی ہیں انہی میں سرائیکی گلوکاروں کا شمار بھی ہوتا ہے۔

ایم ایم نیوز نے ابھرتے ہوئے سرائیکی گلوکار ثقلین موسیٰ خیلوی سے ملاقات کی جس کا احوال پیش خدمت ہے:

ایم ایم نیوز: آپ کیسے ہیں؟

ثقلین: میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بالکل ٹھیک ہوں۔

ایم ایم نیوز: کیا آپ کا مستقبل میں کسی اور جگہ منتقل ہونے کا ارادہ ہے؟

ثقلین: میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے، جہاں میں ابھی رہتا ہوں وہیں رہوں گا۔

ایم ایم نیوز: آپ کنسرٹ کی فیس کتنی لیتے ہیں؟

ثقلین: میں فی کنسرٹ یا تقریب میں 2 سے 3 لاکھ تک وصول کرتا ہوں۔

ایم ایم نیوز: آپ کو سفر کرنا پسند ہے؟

ثقلین: چونکہ میں ایک گلوکار ہوں اسی لئے اکثروبیشتر سفر میں ہی رہتا ہوں اور مجھے سفر کرنا پسند بھی ہے۔

ایم ایم نیوز: کوئی ایسا واقعہ جو آپ کے ساتھ سفر کے دوران پیش آیا ہو جو ایک یادگار کے طورپر آپ کے ذہن میں محفوظ ہو؟

ثقلین: ایک واقعہ تھے جسے ہم دوست آج بھی یاد کرتے ہیں ، ایک دفعہ ہم ایک دیہی علاقے کی شادی کی تقریب میں اپنا فن دکھانے کیلئے گئے تھے، ابھی ہم نے اپنے فن کا آغاز ہی نہیں کیا تھا کہ دولہے کے والد صاحب ہاتھ میں بانس پکڑے میرے سامنے آگئے اورمجھے گھورنے لگے، اُن کے سخت تیور دیکھ کر مجھے ایسا لگا کہ بیٹا اب تمہاری پھینٹی لگنے والی ہے لیکن اچانک سے انہوں نے چھڑی زمین پر مارتے ہوئے مجھے سے سوال کیا کہ کیا تمہیں چھ کلمے آتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ جب تک میں انھیں چھ کلمے نہیں سناؤں گا اس وقت تک میں گانا شروع نہیں کرسکتا، اس دوران اُن کا بیٹا یعنی کہ دولہا انھیں روک رہا تھا لیکن سب بے سود رہا اوروہ اپنی بات پر ڈٹے رہے۔

سچ کہوں تو مجھے گانے سے پہلے کلمے پڑھنا اچھا نہیں لگ رہا تھا کیونکہ یہ مناسب نہیں تھا لیکن اُن کے اسرار پر میں نے 3 تک کلمے پڑھے، اس کے بعد انھیں بہت زیادہ غصہ آگیا یہ دیکھ کر ہم سب وہاں سے فوراََ بھاگ گئے۔

ایم ایم نیوز: آپ کس گلوکار کے گانے شوق سے سنتے ہیں؟

ثقلین: مجھے سدھو موسیٰ والا کے گانے بہت پسند ہیں اور میں انھیں شوق سے سنتا ہوں۔

Related Posts