جنرل باجوہ اور فیض حمید نے وزیر اعظم بنانے کی پیشکش کی۔شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایک میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کو وزارتِ عظمیٰ دینے کی پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ جولائی 2018 کے الیکشن سے کچھ ہفتے پہلے پیشکش ہوئی۔ جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید اور جنرل نوید مختار نے یہ پیشکش کی۔ تینوں نے ڈیل کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

زمان پارک، عدالتی حکم پر عملدرآمدا کرا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب

انٹرویو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم بننے سے انکار کردیا اور کہا کہ نواز شریف میرے بڑے بھائی ہیں، ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر وزارتِ عظمیٰ حاصل نہیں کرسکتا۔ انکار نہ کرتا تو عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مریم نواز نے اس وقت پارٹی کیلئے آواز اٹھائی جب نواز شریف جیل میں تھے۔ وہ کنونشن میں آئی، اب خواتین اور نوجوان آرہے ہیں اور پارٹی مستحکم ہورہی ہے۔ ن اور ش کی باتیں بے تکی ہیں۔ ایسی باتیں کرنے والے منہ کی کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کے بعد وطن واپس آجائیں گے جس سے ن لیگ بے پناہ توانا ہوگی۔ وطن واپسی چند دنوں یا ہفتوں کی بات ہے۔ ڈاکٹروں سے اجازت ملنے پر نواز شریف وطن واپسی کا سفر اختیار کریں گے۔ آرمی چیف کے متعلق فیصلہ میرٹ پر کیا تھا۔

Related Posts