اسٹاک مارکیٹ میں 57 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رحجان دیکھا گیا، کے ایس ای انڈیکس میں آج کاروبار کے دوران 57 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ 0.14 کی مثبت تبدیلی کے ساتھ گزشہ سیشن کے 41,856.85 مقابلے میں 41،874.04 پربند ہوا۔

آئی ایم ایف کی نئی شرائط اور اسٹاف لیول معاہدے میں مزید تاخیر کی اطلاعات پر سرمایہ کاروں کی جانب سے زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی ،خرید و فروخت میں کم دلچسپی کے باعث منگل کو معمولی اتار چڑھاو کے بعدمندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 40.42 پوائنٹس کی کمی سے 41816.43 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول کا معاہدہ جلد ہوجائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف

کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 75.09 پوائنٹس کی کمی سے 15582.53 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 95.60 پوائنٹس کی کمی سے 27369.37 پوائنٹس پر آگیا، منگل کو مارکیٹ میں 319 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 113 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 184 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 22 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔

Related Posts