اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول کا معاہدہ جلد ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا دیا۔ حکومت کو آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط کا سامنا ہے۔
ایک شخص خود کو قانون سے برتر سمجھتا ہے، وزیر اعظم
بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے کا خوف تھا، وہ ختم ہوگیا ہے۔ اب پاکستان کو معاشی، خارجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ نے ہماری حکومت سے کہا کہ معاہدے کو تسلیم کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات کے تناظر میں کہا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول کا معاہدہ جلد ہوجائے گا۔ الیکشن وقت پر ہوں گے تو آئین، قانون اور ریاست جاندار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مردم شماری کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ فنڈز مہیا کردئیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومتوں کو مردم شماری کے عمل میں حصہ ڈالنا ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








