حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں اتنی مرتبہ شاید ہی کسی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

امپورٹ میں مشکلات، رمضان میں چائے کی پتی کے بحران کا خدشہ

وفاقی حکومت کے جاری کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس سے نئی قیمت 272روپے فی لیٹر تک جا پہنچی جس پر عوام کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے۔

وفاقی وزارتِ خزانہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں یکمشت 13روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس سے نئی قیمت 293 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56پیسے اضافہ ہوا۔ نئی قیمت 190 روپے 29 پیسے ہوگئی۔ 

— فوٹو: وزارت خزانہ

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے سے آئندہ 15روز کیلئے کردیا گیا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ مہینے میں کم از کم 2 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ 

Related Posts