بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملک کی غریب عوام کی مدد کی جاتی ہے، فیصل کریم

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور: وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی اور عمران خان کیس میں صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کر رہی ہے۔م

لک اعوان فاونڈیشن کے زیر اہتمام انسداد منشیات آگاہی کانفرنس سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عمران خان سمیت تمام مقدمات میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہے، پولیس سے تعاون کرنے کے بجائے عمران خان زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں اور اپنے کارکنوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے عدالتوں میں نیب اور دیگر مقدمات کا بہادری اور ثابت قدمی سے سامنا کیا۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے 10 سالہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں لاقانونیت کو فروغ دیا اور صوبے کو تقریبا دیوالیہ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو ڈیلیور کرنے میں بھی ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ پر زور دیا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے کیسز پر نظرثانی کرے۔قبل ازیں اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت حکومت ملک کے 8.9 ملین سے زائد لوگوں کو غربت کے خاتمے اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں بچوں میں ہر لڑکی کے لیے 2000 روپے اور ہر لڑکے کے لیے 1500 روپے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ منشیات کی لت ایک معاشرتی برائی ہے اور اس کا خاتمہ اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے۔تقریب سے سابق چیف سیکرٹری کے پی ارباب شہزاد، سابق وزیر عنایت اللہ خان، کمشنر ملاکنڈ ثاقب اسلم، سابق ایم پی اے ثمر ہارون بلور اور ملک طارق اعوان نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ سماجی اور معاشی عدم توازن منشیات کی لت کی بڑی وجوہات ہیں جنہیں معیاری تعلیم، روزگار اور لوگوں خصوصا نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts