لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو رہا ہے، پولیس کوئی آپریشن نہیں کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ زمان پارک لاہور میں تحریکِ انصاف کے کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پیٹرول بم مارے۔ ہماری گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا گیا۔پولیس مسلح نہیں ہے۔
دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، سپہ سالار
میڈیا سے گفتگو کے دوران آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی آئی جی بھی زخمی ہوئے۔ رکاوٹیں دور کرکے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانا ہے۔ پولیس اس کارروائی کیلئے تیار ہے، مزید نفری طلب کر لی ہے۔ طوفانِ بدتمیزی پر گرفتاریاں ہوں گی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کم سے کم نقصان ہو۔ گاڑیوں کو آگ لگانے پر دہشت گردی کا مقدمہ بنے گا۔ پولیس ویڈیوز اور تصاویر کے ساتھ ہے۔ عدالتی عمل میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کسی کو بلا وجہ تنگ کرنے کی خواہش نہیں۔ پولیس کو مارنے کیلئے اکسایا تو پھر گرفتاری کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ والدین اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ عدالتی عمل ہے۔ نوجوان بھی یہ بات سمجھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب پنجاب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کو مبینہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگررکاوٹ ڈالی گئی تو قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








