دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی جنگ جاری رہے گی، سپہ سالار

تازہ ترین

تازہ ترین

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی جنگ جاری رہے گی، سپہ سالار
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی جنگ جاری رہے گی، سپہ سالار

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی جنگ جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ نے وانا میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

سپہ سالار نے فارمیشن کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے فارمیشنز کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے بہتر سکیورٹی فراہم کرنے پر کارکردگی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن ہیڈ کواٹررز میں تربیت اور سکیورٹی معاملات اور نئے بننے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے ریاست کے مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی پر بھی زور دیا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عوام اور اداروں میں ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کام، ضم ہونے والے اضلاع میں دیرپا امن، استحکام اور ترقی کیلئے ضروری ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی جنگ جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو پشاور میں طلب

سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان میں مکمل امن ان شاء اللہ جلد قائم ہو گا، پاکستان کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Related Posts