عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، شیخ رشید کا ردِ عمل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، شیخ رشید کا ردِ عمل سامنے آگیا
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، شیخ رشید کا ردِ عمل سامنے آگیا

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو لوگ ان کو نہیں چھوڑیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔

ملک کی بقا الیکشن میں ہے، اگر ملک میں افراتفری پھیلتی گئی تو نقصان ہو گا، سازش کے تحت ان کو اقتدار میں لایا گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، عمران خان اور اداروں کا بھی فرض ہے سب لوگ مل بیٹھیں اور الیکشن کرائے جائیں۔

مزید پڑھیں:دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی جنگ جاری رہے گی، سپہ سالار

عمران خان نے کچھ لوگوں کے نام لکھ کر دیئے ہوئے ہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

Related Posts