پشاور پولیس لائنز پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور: پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش دھماکے سے متعلق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے کہا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے کہا کہ پولیس لائنز پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور ہینڈلر کو ٹریس کرلیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ امتیاز خان کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا ہے، امتیاز خان اور خودکش حملہ آور نے افغانستان کے ایک مرکز میں تربیت لی۔ خودکش حملہ آور کے ماسٹر مائنڈ کا نام غفار عرف سلمان ہے جو واقعے کے دن خودکش حملہ آور سے رابطے میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

لوئر کوہستان، خوفناک آتشزدگی کے باعث گھر کی چھت گرگئی، 10 افرد جاں بحق

شوکت عباس نے مزید کہا کہ خودکش حملہ آور کا تنظیمی نام قاری ہے اور اس کے سہولت کار کا نام بھی جانتے ہیں جو بتا نہیں سکتے۔ پولیس لائنز پر حملہ کالعدم ٹی ٹی پی الاحرار گروپ نے کیا، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں چلنے سے ہماری مشکلات بڑھتی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری میں پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں ظہر کی نماز کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

Related Posts