لوئر کوہستان: لوئر کوہستان میں آگ لگنے کے بعد مکان کی چھت گرگئی، 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن میں رات 2 بجے نواب نامی لوہار کے گھر میں خوفناک آگ لگی، جس کے بعد مکان کی چھت گر گئی۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث مکان کی چھتیں گرگئیں، رہائشی افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122، فائر وہیکلز اور ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔
پاکستانی پاسپورٹ پر عمان جانے والا افغان شہری ایئرپورٹ پر گرفتار
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اور ملبے تلے سے افراد کو نکالنے کے لیے اپرکوہستان اور شانگلہ کی ٹیمیں بھی طلب کی گئیں، ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران اب تک 13 افراد کو نکالا ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 افراد جان بحق اور 3 زخمی زیر علاج ہیں جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کو ڈھونڈنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ساجد علی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئر کوہستان امدادی کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کررہے ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








