اسلام آباد: ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کورونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر این سی او سی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسزکے پیش نظر این سی او سی نے ہدایات جاری کی ہیں۔
Amid the current COVID-19 disease trends across the country, NCOC recommended following guidelines for the period up to 30 April 2023.
“Mask wearing is recommended at crowded tightly enclosed spaces including healthcare facilities”— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) March 16, 2023
این آئی ایچ کے مطابق این سی او سی نے رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، اسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سندھ ایچ آئی وی ایڈز کا مرکز بن گیا، 324 بچوں کی اموات رپورٹ
این سی او سی نے نئی کورونا گائیڈ لائنز پر 30 اپریل تک عمل درآمد کرنے کی تجویز دی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کورونا کی شرح تقریباً 3 فیصد تک جاپہنچی ہے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4334 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 129 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








