اسحاق ڈار کی وجہ سے آئی ایم ایف کیساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وجہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور ملک کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے، جبکہ ملکی معیشت کی تباہی کے بعد موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اب ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں ان کا گزشتہ روز کا بیان نئے بحران کی جانب اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے معیشت کی تباہی کا مشن شروع کیا اور اسحاق ڈاراس مشن کی تکمیل کررہے ہیں جبکہ اسحاق ڈارکی وجہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ تعلقات متاثرہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی ترقی کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہرجانب سےعمران خان، عمران خان کی آوازیں آرہی ہیں عمران خان تو کہتے ہیں وہ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے جس میں ممکنہ طور پر توشہ خانہ ضابطہ فوجداری کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کی جائے گی۔

Related Posts