لاہور: لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے بھارت کے ساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی لاہور چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کاشف انور نے کہا کہ دونوں ملک اس وقت دبئی کے راستے تجارت کررہے ہیں جو مہنگی ثابت ہورہی ہے، اگر دونوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کی جائے تووہ سستی ہوگی اور اس سے فائدہ ہوگا۔
دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت دنیا کی بڑی طاقت ہے، تجارت پاکستان اور بھارت کو قریب لاسکتی ہے، بھارت آئی ٹی اور موبائل سیکٹر میں ترقی کرچکا ہے، پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ماہِ رمضان سے قبل مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے پاکستانی درآمدات بڑھ گئیں۔ درآمدات میں اضافے کے لحاظ سےفروری میں بھارت 10 بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔
فروری میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 42 لاکھ 20 ہزار ڈالرز رہا۔ فروری 2022 میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 14 لاکھ 60 ہزار ڈالرز تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








