عالمی شہرت یافتہ بھارتی فلم پٹھان 22 مارچ کو ایمازون پرائم پر ریلیز ہوگی۔
فلم او ٹی پی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی اور اس میں فلم کے ڈیلیٹڈ مناظر بھی شامل ہوں گے۔’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں وہ مناظر بھی شامل ہوں گے جن کو سینما ریلیز کے موقع پر نکال دیا گیا تھا۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ فلم کی ڈیجیٹل ریلیز میں مرکزی کردار کی بیک سٹوری اور مذہب کو بھی بتایا جائے گا۔
امریکی اداکار لینس ریڈک 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
پٹھان اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو بھارت کے مقامی سینماؤں اور دیگر ممالک جیسے امریکہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، مصر، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز ہوئی۔
شاہ رخ کی فلم نے اب تک ایک ہزار کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








